English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدر آباد : استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا فرانس کیخلاف احتجاج

القمر

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے پریس کلب حیدر آباد پر فرانس میں محسن انسانیت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں آرگنائزیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ، سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال، سیکرٹری جنرل محمد ظفر خان، سنی تحریک کے عابد قادری، جماعت اہلسنت کے نعیم اختر رضوی، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے سید جہانزیب، ایچ ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے علی نواز، اسد زئی، اولڈ پارٹس ایسوسی ایشن کے جاوید اقبال عرف راجو، عبدالوحید شیخ، زاہد گل، شاکر خان، محمد عاصم قریشی ودیگر شریک ہیں، چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ، سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال، سیکرٹری جنرل محمد ظفر خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سزائے موت کے سوا کچھ نہیں، یورپ اور مغرب بظاہر مہذب ہونے کا لبادہ اوڑھے پھرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کیخلاف ان کے بغض نے ان کے مکروہ چہرے بے نقاب کردیے ہیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کو چیلنج کے مترادف ہے، تمام مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں اور فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرکے ملعون فرانسیسی صدر کو منہ توڑ جواب دیں۔ فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ حکومت پاکستان فی الفور فرانسیسی قونصلیٹ کو پاکستان سے بیدخل کرکے تمام مسلمانوں کے سامنے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیخلاف اپنی پالیسی کو واضح کریں ورنہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی پالیسی پر عمل کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے