English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کپتانی سے ہٹانے کا اصولی  فیصلہ کرلیا،دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگے۔

ذرائع  کے مطابق بابر اعظم خان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت  کے حوالے سے پی سی بی 11 نومبر کو اعلان کرے گا، وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ کے نائب کپتان ہونگے۔

ذرائع  کے مطابق کپتان کے اعلان کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، نیشنل ٹی ٹونٹی اور دورہ زمبابوے میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے