English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو اشخاص کے نکل جانےسےکوئی نقصان نہیں ہوا، ن لیگ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دو اشخاص کے نکل جانےسےکوئی تنظیمی نقصان نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے قادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن بلوچستان کی مکمل تنظیم اپنی جگہ کھڑی ہے،ن لیگ جو تحریک چلارہی ہے وہ کسی سردار یا نواب کی اسٹیج پر کرسی سے بڑی ہے، مسلم لیگ ن کو اس طرح کے رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ قادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری نےبات سامنے رکھ دی کہ اصل جھگڑا اسٹیج پر کرسی نہ ملنے کا تھا،ثناء اللہ زہری نےپارٹی کو چھوڑا ہے تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ثناء اللہ زہری کےہاتھوں ان کی حکومت ٹوٹ چکی تھی جس پر پارٹی نےان کی سرزنش کی تھی،ثناء اللہ زہری تو خود پارٹی کے سامنے شرمندہ تھے کہ اپنی حکومت کا دفاع نہ کرسکے،ثناء اللہ زہری تو دو سال سے غیر فعال ہوچکے تھے۔

جبکہ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ قادر بلوچ اور ثنا زہری کی پارٹی چھوڑنے کی بتائی وجوہات کا حقیقت سے تعلق نہیں، کوئٹہ جلسے سے قبل عبدالقادر بلوچ سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں مجھ سمیت طلال چودھری، مصدق ملک شریک تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ نواز شریف کے بیان کے ساتھ ہیں، قادر بلوچ چاہتے تھے ثنااللہ زہری کوئٹہ جلسے میں اسٹیج پر بیٹھیں، اختر مینگل نے ثنااللہ زہری کی شرکت پر اعتراض کیا تھا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ اختر مینگل نے کہا ثنااللہ زہری موجود ہوں گے تو شرکت نہیں کروں گا، اس میں حقیقت نہیں عبدالقادر بلوچ کو فوج مخالف بیانیہ سے اختلاف تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے