English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کا دباؤ ہے نیب کا ادارہ ختم کر دوں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے نیب کا ادارہ ختم کر دوں تاکہ ان کے کیسز بھی بند ہو جائیں۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج کو بغاوت اکسا رہے ہیں۔ الیکشن کے نظام میں اصطلاحات لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے حافظ آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی آف حافظ آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2021 میں پنجاب بھر کے شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت دیں گے۔ صحت کارڈ سے صوبے کے کسی بھی اسپتال میں علاج کروایا جا سکے گا۔ ہم نے ملک میں غریب اور مزدور طبقے کے لیے پہلی بار پناہ گاہیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا جس پر خوشی ہے۔ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب لانے پر بھی کام جاری ہے۔ امیر اور غریب کے لیے ایک ہی تعلیمی نظام بنائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سرکس لگا رکھی۔ اپوزیشن مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ نیب کا ادارہ ختم کردوں تاکہ ان کے کیسز بند ہو جائیں۔ یہ کیسز ان کے اپنے دور میں ان پر بنے۔

نواز شریف سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ لندن جانے سے قبل نواز شریف نے ایسی شکل بنائی کہ ہمیں لگا وہ لندن بھی نہیں جاسکیں گے۔ نواز شریف کی حالت دیکھ کر کابینہ کی خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ نواز شریف کو لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہوگئے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ نواز شریف آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ نواز شریف چاہتے ہیں فوج بغاوت کرے۔ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ پاکستان ان کی وجہ سے آج ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کرو گے نہیں چھوڑوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے