English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ بینک پاکستان کو 19 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز دے گا

اسلام آباد: ورلڈ بینک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں کورونا رسپانس اور ریکوری پروگرام کے لیے 19.85 ملین ڈالرز(19 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز) دے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ معاہدہ طے پانے کے بعد اس پر دستخط بھی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر سیکریٹری وفاقی وزارت اقتصادی امور نور احمد اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے دستخط کیے ہیں۔دستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے