ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی

راولپنڈی: پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاؤنٹس چلتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ دونوں پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاؤنٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے جن شرائط پر عمل کرنا ہے ان میں سے ایک سیونگ اکاؤنٹس کا خاتمہ بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں