English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا والدین کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا والدین کے تحفظ کیلئے اچھا اقدام، حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اولاد اپنے والدین کو گھروں سے بے دخل نہیں کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے جب کہ وزیر قانون فروغ نسیم کو مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کے مطابق بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے۔

مجوزہ مسودے کے مطابق والد ملکیتی مکان سے بچوں، ان کی بیویوں کو بےدخل نہیں کر سکے گا، والد کو 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بے دخل کرنے کا اختیار ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے