کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کا انٹربینک ریٹ 160روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 64پیسے کے اضافے سے 160روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60پیسے کے اضافے سے 161روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
