English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میجرشبیرشریف کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج ستارہ جرات اور نشان حیدر حاصل کرنے والی واحد شخصیت شہید میجرشبیرشریف کا 49 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے.

شہید میجرشبیرشریف کو1971 کی جنگ میں دشمن کو ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر تہس نہس کرنے کے باعث انہیں بہادری پر نشان حیدر دیا گیا.

نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجرشبیرشریف شہید 28 اپریل 1947 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے،1964 میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1965 کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور 6 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا.

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں شہید میجرشبیرشریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر شبیر شریف بہادری اور حب الوطنی کی علامت تھے اور انہوں نے 65،71 کی جنگ میں بہادری کی داستانیں رقم کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے