English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے.

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریزکے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سابق کپتان سرفرازاحمد اور فاسٹ بولر حسین طلعت کو بھی ٹی 20 اسکواڈ میں میں شامل کرلیا گیا ہے.

18 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ سرفرازاحمد، محمدرضوان، حیدرعلی، محمدحفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمدحسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی شامل، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عمادوسیم سمیت عبداللہ شفیق اسکواڈ کا حصہ ہیں.

خیال رہے کہ قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے آکلینڈ میں ہوگا.

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران کرکٹ سرگرمیاں بحال رکھنے میں کھلاڑیوں کااہم کردارہے، نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پرمتاثر کیا.

مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا.

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مودود ہے جہاں قومی ٹیم نے دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوں گے۔ ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے