English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھ تنظیم نے پاکستان سے مدد مانگ لی

نیویارک: وائس آف فریڈم کے صدر امرجیت سنگھ نے پاکستان سے مدد مانگ لی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھوں کی کھل کر حمایت کرے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سکھ کمیونٹی ہندو توا آئیڈیالوجی کو چیلنج کرنے کے لئے کھڑے ہو گئی ہے، ہندوتوا ایجنڈے کے تحت پانچ اگست کا اقدام اٹھایا گیا جس کا مقصد شہریت کا قانون لا کر بیس کروڑ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری منصوبے سے پاکستان نے سکھوں کے دل جیتے ہیں امید ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو اس وقت لاکھوں سکھوں نے گھیرا ہوا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، مودی کی کسانوں کے خلاف پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھی ہماری لئے آواز اٹھائی ہے، لیکن پاکستان ہمارا مکہ مدینہ ہے سکھوں کے معاملے پر بات کرنا پاکستان کا کینڈا سے زیادہ حق ہے،پاکستان کھل کر ہماری حمایت کرے،اور اقوام متحدہ میں بھی ہماری آواز بنے،سکھ قوم کو پاکستان کی حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے 36 ارکان نے سکھوں کے لئے آواز اٹھائی ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے