English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے وزیراعظم کی معاونین خصوصی کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ سنادیا،عدالت نے 9 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزار نے معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کی تھیں جن میں فردوس عاشق اعوان، زلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، یوسف بیگ، مرزا ندیم افضل چن، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف، ندیم بابر اور ثانیہ نشتر شامل تھے۔

اس کیس میں درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے،اس حوالے سے وزیراعظم اور کابینہ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور نیب کو فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

جنوری میں اس درخواست کے دائر ہونے کے  وقت فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی معاونین خصوصی تھیں جو اب وزیراعلی پنجاب کی معاون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے