English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسٹمز کا آپریشن، 12 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے اسمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کسٹمز نے فرنٹئیر کور اور بلوچستان پولیس کے تعاون سے کوئٹہ چمن ہائی وے پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر آپریشن کرتے ہوئے 24 اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 120 ملین روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کر دیا ہے تاکہ مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کر رہے ہیں ان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور اسمگل شدہ اشیاء کے معیشت پر منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے