وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو استعفے دینے ہیں تو دے، جلسے اور جلوس سےحکومت نہیں جاتی،اگرگئی بھی ہےتوجلسےجلوس کرنیوالوں کوکچھ نہیں ملتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن والے کون ہیں جو حکومت کو گھر جانے کا کہیں، سابق دورمیں قبضہ مافیاکی سرپرستی کی گئی، اپوزیشن نہیں چاہتی ملکی ادارےاپنےپاؤں پرکھڑےہوں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مارکا دورختم ہوچکا ہے، ماضی میں من پسندافرادکواداروں میں تعینات کیاجاتاتھا،ماضی میں حکمرانوں کےکاروباربڑھتےگئےاورملک غریب ہوتاہوگیا،ہم حکومت نہیں ملک بچانےکی کوشش کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لوگوں کو استعمال کررہی ہے، ان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ اور پیسا ان کا ایمان ہے، اپوزیشن کے لوگ سیاسی پناہ گزیں ہیں، ان کا مقصد اقتدار میں آکر کاروبار بنانا ہے۔

