English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں جہاز ٹکرا گئے‘ 3 افراد ہلاک‘ 5 لاپتا

چین: امدادی کارکن جہاز کے عملے کو بچانے کے لیے کارروائی کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں 2 جہازوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اوشیانا اور شنکی شینگ نامی 2 جہاز دریائے یانگ زی میں دوران سفر ایک دوسرے سے ٹکرائے،جس کے نتیجے میں 165 میٹر طویل اور 650 کنٹینروں پر مشتمل شنکی شینگ69ڈوب گیا۔ امدادی ٹیموں نے 16 رکنی عملے میں سے 8 کو بچا لیا، جب کہ 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 5 افراد لاپتاہیں اور ان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک جہاز خرابی کے باعث لنگرانداز تھاکہ دوسرا جہاز اس سے آٹکرایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے