English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ شاداب بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر

ترنگا(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز سے قبل مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔بابراعظم اور امام الحق کے بعدآلراؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی۔ شاداب خان کا ایم آر آئی سکین آج ترنگا میں کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔شاداب خان چھبیس سے تیس دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا ٹیم مینجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ظفر گوہر نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ترنگا میں جوائن کرلیا ہے۔ ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔ پچیس سالہ اسپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میںمحمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان)، سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف۔ بابراعظم، امام الحق اور شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے