کابل(اے پی پی)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ناوہ کے علاقے مومن خان میں طالبان عسکریت پسندوں کی محفل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21عسکریت پسند مارے گئے اور9 زخمی ہو ئے جبکہ چھاپوں کے دورانعسکریت پسندوں کے زیر استعمال بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تلف کیا گیا۔ طالبان نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
