English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایتھوپیا میں قتل عام ، 100 سے زائد شہری ہلاک

ایتھوپیا: قبائلیوں کے ہاتھوں قتل عام میں مارے گئے باشندوں کی لاشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں

 

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی ایتھوپیا میں مسلح حملہ آوروں نے قتل عام کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ واقعہ بینی شانگل گوموز میں پیش آیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امہارا، اورومو اور شناسا قبائل کے لوگوں نے بینی شانگل گوموز کے علاقے میں مختلف دیہات پر حملے کیے۔ حملے میں بچ جانے والے 5افراد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قتل عام کے دوران بچوں تک کو نہ چھوڑا اور کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ دوسری جانب ایتھوپیائی فوج نے متاثرہ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے حملوں میں ملوث نسل پرست گروہ کے 40ارکان کو ہلاک کردیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم آبی احمد، فوجی سربراہ اور دیگر اعلی عہدے داروں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ء 2018 میں آبی احمد کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے آبادی کے اعتبار سے افریقاکا دوسرا سب سے بڑا ملک کشیدگی اور تشدد واقعات میں گھرا ہوا ہے۔ بعض اصلاحات کی وجہ سے علاقائی حریفوں پر حکومت کی گرفت کمزور پرچکی ہے۔ ایتھوپیا میں آیندہ برس انتخابات ہونے والے ہیں، جس کی وجہ سے زمین، اقتدار اور وسائل پر گرفت مضبوط کرنے کے مسلح کارروائی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نسلی کشیدگی وزیر اعظم آبی احمد کے لیے بڑاچیلنج ہے،جو 80سے زائد نسلی گروپوں کے اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے