English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ سیریز: نیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے اختتام پر 222 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مائونٹ منگوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے قومی ٹیم کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹٰیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج مائونٹ منگوئی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے.

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ٹام لیتھم کی گری جو صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پرآوَٹ ہوئے،دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ٹوم بلنڈل ہیں جنہوں نے 15رنز بنائے اور شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوَٹ ہوئے،تیسری وکٹ راس ٹیلر کی گری جو 70 رنز بناکر پویلین لوٹے.

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان،عابد علی،شان مسعود، اظہرعلی، حارث سہیل، فوادعالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں.

کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اچھا کھیل پیش کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے