ماؤنٹ منگنوئی (جسارت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج)ہفتہ سے ماونٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ممکنہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کے کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کیلیے جمعہ کوبھی 4گھنٹے سے زائد ٹریننگ سیشن کیا۔سابق کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باولرز کا کردار اہم ہے۔اظہر نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باولرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔
