English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے