English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو بلند ترین سطح پر رہا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو کی بلند ترین سطح کو حاصل کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر 102 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جبکہ مالی سال جولائی تا دسمبر محاصل کے ابتدائی اعداد و شمار بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق پہلی ششماہی میں 2204 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا، موجودہ نیٹ ریونیو پچھلے سال کے 2101 ارب روپے کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 816 ارب روپے حاصل کیے گئے جبکہ سیلز ٹیکس سے ریونیو 915 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 127 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 336 ارب رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے