ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 2وکٹوں پر 166رنز بنالیے

سڈنی (جسارت نیوز) ول پوکوسکی اور مارنس لبوشیگنے کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنالئے، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے ول پوکوسکی 62رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ مارنس لبوشیگنے 67اور سٹیون ا سمتھ 31رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انجری مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے والے مایہ ناز کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر پہلی اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 5رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز متاثر ہوا اور پہلے روز صرف 55اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں