ٹوکیو (جسارت نیوز)ٹوکیو گیمز کے انعقاد سے متعلق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجود وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ موخر شدہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو سکے گا یا نہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سابق رکن ڈِک پانڈ نے اس ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے کہ وسیع تر ٹوکیو خطے میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجود وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ موخر شدہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو سکے گا یا نہیں۔ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز کا ابتدا میں آغاز گزشتہ سال جولائی اور اگست میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب انہیں ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
