ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کی ٹیم کونٹن ڈی کوک کی قیادت میں آج کراچی پہنچے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم 14 سال بعد آج صبح6 بجے دورہ پاکستان پرپہنچے گی۔ مہمان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پروٹیز ٹیم جوہانسبرگ سے براہ راست چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی پہنچ رہی ہے۔وکٹ کیپربیٹسمین کونٹن ڈی کوک کی زیرقیادت جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14سال بعد آج صبح6 بجے دورہ پاکستان پرپہنچ رہی ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد کے پروگرام میں کچھ ردوبدل کیا گیا ہے۔ وہ براستہ دبئی کے بجائے براہ راست جوہانسبرگ سے چارٹرڈ فلائٹ پر کراچی پہنچے گی۔ چارٹر فلائٹ کے اخراجات کرکٹ جنوبی افریقا اٹھائے گا۔ جس کے حصول میں پی سی بی نے ان کی مدد کی ہے۔ مہمان ٹیم کووڈ ٹیسٹ کلیئر کر کے پاکستان روانہ ہوگی۔پاکستان آمد پر ہوٹل میں ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ ٹیم 5دن آئسولیشن میں رہے گی۔ چوتھے دن ان کا دوسرا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ جس میں کلیئرہونے کے بعد انہیں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی اجازت مل جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ26جنوری سے کراچی میں کھیلاجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں