English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بگ بیش لیگ، میلبورن اسٹارز کی کامیابی، آندرے فلیچر مین آف دی میچ قرار

القمر

میلبور ن (جسارت نیوز)آندرے فلیچر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت میلبورن ا سٹارز نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے 40ویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 111رنز سے ہرا کر نہ صرف3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے بلکہ لیگ میں چوتھی کامیابی بھی اپنے نام کرلی، ایدیلیڈ اسٹرائیکرز کی 180رنز ہدف کے تعاقب میں 14.1اوورز میں 68رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ میلبورن ا سٹارز کے اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر کو ناقابل شکست 89رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 40 ویں میچ میں میلبورن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بناکر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو میچ میں کامیابی کے لیے 180رنز کا ہدف دیا۔ آندرے فلیچر 89، گلین میکسویل 37اور کارٹ رائٹ ناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، والنٹ اور بریج نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں میلبورن ا سٹارز کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 14.1اوورز میں ٹیم 68رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے 8کھلاڑی دہراہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ میٹ رنشانے 20، جوناتھن ویلز 18رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے