English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی صدر نے رجب طیب اردگان سے مدد مانگ لی

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رواں سال یورپ میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے مدد طلب کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ یورپ میں امن و استحکام ترکی کی مدد سے ہی واپس آ سکتا ہے.

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایردوان کو بھیجے گئے خط میں میکرون نے انتہائی سنجیدہ الفاظ کا انتخاب کیا ہے، خط کا آغاز “ڈیئر طیب” سے کیا گیا ہے،فرانسیسی صدر نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے بھی مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی فرانسیسی صدر دسمبر میں ایردوان کو ایک خط لکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کے بعد صدر ایردوان نے میکرون پر کھل کر تنقید کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیاتھا، جس پر تمام مسلم ممالک میں صدر ایردوان کے اعلان پر لبیک کہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے