ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری یاسین ملک کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے، مشال ملک

حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ عالمی برادری میرے شوہر کو تحفظ کیلیے اپنی ذمہ داری پوری کرے.

حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وڈیو پیغام کے ذریعے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری میرے شوہر کا تحفظ اور رہائی یقینی بنائے، یاسین ملک شدید بیمار ہیں اور انہیں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہیں.

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو اس وقت تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں محبوس رکھا ہوا ہے اور بھارت نے انکے خلاف من گھڑت، جھوٹے مقدمات قائم کر رکھے ہیں، بھارتی حکومت ان کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے.

مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو قید میں رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہے، اس لیے میں عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے.

مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کوجیل میں رکھنےسےجنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیر اس خطےمیں 2 ہمسایہ ممالک کے درمیان نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں