English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی.

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی حکومت نے بھارت کو شدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا اور بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی جس میں بھارت کی پاکستان کے خلاف 15 سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بےنقاب ہوئی جبکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بالاکوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا اور انتخابات کیلئے فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث ‏بنی، مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا،عالمی برادری بھارت کے ناپاک عزائم روکنے کیلئے اقدامات کرے.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکےدوران بھارتی سفاکی کوعیاں کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے سے بالاکوٹ واقعے پر خطے کو بڑے بحران سے بچایا، پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے