English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین میں انتخابات کی نگرانی عرب پارلیمنٹ کرے گی

سعودی عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل عبد الرحمن العاصمی نے فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی ، صدارتی اور قومی کونسل کے انتخابات کی نگرانی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی ، صدارتی اور قومی کونسل کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور اس کی نگرانی کے حوالے سے عرب پارلیمنٹ اسپیکر عادل عبد الرحمن العاصمی نے صدارتی فرمان کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے ان اہم انتخابات کے لئے عرب پارلیمنٹ کی حمایت کا اعادہ کیا جو دس سال سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عرب پارلیمنٹ فلسطینی انتخابات کی نگرانی کی اور ہر طرح کی مدد کی پیش کش کی ہے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ انتخابات فلسطینی مقاصد کی حمایت کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ اس میں فلسطینیوں کو اپنے ممبران منتخب کرنے کا موقع اور فلسطینیوں کو اتحاد کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے