English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس، مانڈوی والا ملزم نامزد

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیاجبکہ کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو باقاعدہ ملزم نامزد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کے الزام میں نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کیے گئے، نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔ریفرنس میں مراد علی شاہ کے علاوہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید سمیت 17 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیسز، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا نیب ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون، ندیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی کے ملزم طارق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4فروری کو طلب کرلیا۔ریفرنس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کیے اور جعلی اکائونٹس سے 14 کروڑ روپے وصول کیے۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں،نیب ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، ان کی کوئی بے نامی جائداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے