English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سعودی عرب کیلیے سفیر مقرر

القمر

اسلام آباد ( آن لائن) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل راجا علی اعجاز بطور سفیر2 سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ملکوں میں سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔عسکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلال اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے افسرہیں۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا پس منظر بھی فوج سے ہے، نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے