English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کے ا سکیئرز نے 15ویں شاہ خان الپائن اسکائی کپ میں 5 تمغے جیت کر میدان مار لیا

گلگت (جسارت نیوز)گلگت بلتستان میں واقع نلتر کی خوبصورت وادی میں پاکستان سے آنے والے پرجوش اسکئیرز کی آمد کے ساتھ ہی سرمائی کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلترمیں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کا آغاز 15ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ سے ہوا جس میں پاک فضائیہ کے اسکئیرز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 تمغے جیت کر میدان مار لیا۔ سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے اسکئیرز نے حاصل کیں جن میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی پاک فضائیہ کے اسکئیرز چھائے رہے۔ اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے جبکہ کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام ہر سال منعقد ہونے والے ان سرمائی کھیلوں میں ملک سے 100 سے زائد اسکئیرز نے شرکت کی۔ ان میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکائوٹس، سوات، پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں وکشمیر، اسلام آباد، ہائیر ایجو کیشن کمیشن، سول ایوی ایشن اور الپائن کلب شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے