روزنامہ صباح کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اقتصادی و قانونی اصلاحات پر مابنی امور آخری مراحل میں ہیں جنہیں جلد ہی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے گزشتہ روز اربیل میں شمالی عرایق کرد انتظامیہ کے وزیراعظم مسرور بارزانی اور سابق صدر مسعود بارزانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں دہشتگرد تنظیم پی کے کے کی علاقے میں سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ترک وزیر تجارت رخسار پیکجان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک تعمیراتی شعبے نے دنیا کے 128 ممالک میں 418.7 ارب ڈالر مالیت کے دس ہزار 525منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
روزنامہ حریت کے مطابق، ملکی ساختہ فریگیٹ "استنبول” 23جنوری کو سمندر میں اتارا جائے گا۔یہ فریگیٹ ترک صدارتی شعبہ برائے دفاعی صنعت کی طرف سے ترک بحریہ میں شامل ہوگا جو کہ جدید فضائی دفاعی نظام اور زیر آب جنگی صلاحتیوں سے لیس ہے ۔
روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ استنبول کے ہوائی اڈے کا شمار مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے یورپ کے ہوائی اڈوں میں سر فہرست ہے،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اس ہوائی اڈے سے 23.4 ملین مسافروں کو سہولیات مہیا کی گئیں۔