ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام کی تیل اور گیس تنصیبات میں دھماکوں کے بعد آتش زدگی

حمص (شام): تیل کے کنوؤں میں ہول ناک آتش زدگی کے باعث شعلے بلند ہو رہے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے وسطی شہر حمص میں تیل اور گیس کی تنصیبات میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حمص میں آئل ریفائنری میں تیل کے ٹینک میں دھماکا ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع نے اپنی ٹیموں کو جائے وقو ع کی جانب روانہ کردیا۔ سرکاری ٹی وی چینل نے اپنی نشریات میں دھماکے کی تصدیق کی،تاہم نقصانات کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ حکام ابھی تک معلوم نہیں کرسکے کہ واقعہ کوئی حادثہ ہے یا دہشت گردی کی کوئی کارروائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں