English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیمز اینڈرسن 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے معمر ترین فاسٹ بولر بن گئے

القمر

گال(جسارت نیوز)برطانوی فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف ہفتے کے روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ 38 سالہ اینڈرسن نے وکٹ کیپر بلے باز نیروشان ڈیکویلا کو 92 رن پر واپس بھیجنے کے بعد ایک اور وکٹ لیکر 2012ء میں گال ہی میں اپنی گذشتہ بہترین بولنگ پرفارمنس (75-5) کو مزید بہتر بنایا۔اینڈرسن ایشیاء میں اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 38 سال 176 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے