English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیلنٹ ہنٹ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا وارم اپ ایونٹ شروع ہوگیا

کراچی : ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا وارم اپ ایونٹ شروع ہوگیا، افتتاحی روز4 میچزکا فیصلہ ہوگیا، ڈسٹرکٹ ویسٹ ، ،ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ کیماڑی نے فتوحات حاصل کرلیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین میچ برابر ہوگیا۔ پہلا میچ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا گیا جوڈسٹرکٹ ویسٹ نے ایک کے مقابلہ میں 2 گول سے جیت لیا۔دوسرا میچ ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مابین کھیلا گیا جو ڈسٹرکٹ کیماڑی نے 2 کے مقابلہ میں3 گول سے جیت لیا۔ تیسرا میچ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیل گیا جوکہ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔ چوتھا میچ ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مابین کھیلا گیا جو ڈسٹرکٹ کورنگی نے ایک کے مقابلہ میں 2 گول سے جیت لیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے