English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

براڈ شیٹ پر تماشے کے بجائے وشفاف تحقیقا ت کی جائے ،ن لیگ

القمر

مریدکے(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے،جس پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، اس پر تماشہ نہ لگایا جائے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بددیانتی سامنے آچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے سے متعلق (ن) لیگ کی پالیسی واضح ہے، حکمران ایک بار پھر راہ فرار کے چکر میں ہیں ،جن کے نام شامل ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے ،حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنائی جس کے بعد نواز لیگ نے براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے، حکومت کی طرف سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے ،عمران نیازی ہمت کر کے قوم کو حقائق بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے ،سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں ،عمران نیازی نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے