حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہری گیس کو ترس گئے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں گیس بندش اور کہیں گیس پریشر میں کمی کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس فیز2، فیز4 سمیت لسبیلہ، لیاقت آباد، پی آئی بی، لیاری، شیرشاہ ودیگرعلاقوں میں گیس پریشرمیں کمی جبکہ لانڈھی، کورنگی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں عوام کو گیس بندش کا سامنا کرنا پڑا۔
گیس پریشر میں کمی کے باعث نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن میں گھریلو صارفین شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اور آرایل این جی اسٹیشنز بند کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایس جی حکام کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے کے لیے اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کی گئی۔

