English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وزیراعظم کا بحرین اور یو اے ای کا دورہ شیڈول

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو فروری میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہوگا جس میں وہ ابوظبی کے ولی وعھد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اخبار کے کہنا ہے کہ ان کا دورہ 9 فروری سے 11 فروری تک ہوگا، تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے