حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظت کیلیے حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلیے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کے سیکرٹری وحید علی پہنور نے مختلف مقامات پر کریک ڈائون کیا گیا۔ ہالہ ناکہ پر قائم غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کے تین اڈوں کو سیل کیا گیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان و ڈرائیور حضرات کو سخت ہدایت جاری کی گئیں اور بھاری جرمانے بھی لگائے گئے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کے سیکرٹری وحید علی پہنور نے مزید کہا کہ غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف عدالت کے حکم پر کارروائیاں جاری ہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلیے ہر شخص کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کریں اور لوگوں کو بھی بچائیں۔
