English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ : بچوں سے بھیک منگوانے والی مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

القمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)لاوارث بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیاز کے خلاف کارروائی کا معاملہ عدالت کا لاوارث بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیاز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاوارث بچوں سے بھیک منگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ اے وی سی سی ایسے معاملے کو دیکھتا ہے،مافیاز پر ہاتھ ڈال رہے ہیں کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے ،عدالت کا کہنا تھا کہ ساری قابل ضمانت دفعات ہیں فائدہ کیا پکڑنے کا ؟؟ سب چھوٹ جاتے ہیں ،ایسے لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو ،پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کل ہم نے 14 مقدمات درج کیے ، کئی ملزمان گرفتار کیے، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کیس لگا ہوا تھا تو آپ نے کل کارروائی کر دی، بھکاریوں کو پکڑ لیتے ہیں جن کے پاس ضمانت کے پیسے بھی نہیں ہوتے ، جو لوگ خود بھیک مانگتے ہیں ان کا کیس الگ ہے مافیاز کے خلاف کب کارروائی ہوگی ؟ کیس لگتا ہے تو دکھاوے کیلیے کارروائی کرکے آجاتے ہیں ، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مافیاز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی سوشل ویلفیئر کے نمائندے کا عدالت میں کہناتھا کہ لاوارث بچوں کیلیے نئی عمارت جلد مکمل ہوجائے گی، عدالت کا کہنا تھا کہ لاوارث بچوں کو عمارت میں قید نہ کریں ایس او ایس ولیج ٹائپ جگہ میں رکھیں، عدالت نے لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کیلیے درخواست گزار سے بھی تجاویز طلب کرتے ہوئے سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی، عدالت نے لاوارث بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیاز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیاَ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے