English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی صدر اور عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ میں ٹیلی فونیک رابطہ

القمر

بیجنگ(جسارت نیوز)چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ 19 وبا پھیلنے کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انسداد وبا اور اولمپک موومنٹ کے اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پوری کوشش کی ہے۔ چین میں کھیلوں کے فروغ کیلئے چین، آئی او سی کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چین شیڈول کے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر سکے گا۔ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کیلیے پر اعتماد ہیں،باک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے تیار ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، اولمپک روح کا تحفظ کرنے والا اور کھیلوں میں سیاست کی مخالفت کرنے والا ادارہ ہے؛ اور چین کے سا تھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کیلیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے