حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دو سال سے زکوٰۃ فنڈ سے رقم نہ ملنے کیخلاف بیوہ خواتین کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر لطیف آباد نمبر 4 کی رہائشی منور سلطانہ، سلیم فاطمہ و دیگر خواتین نے کہا کہ محکمہ زکواۃ کی جانب سے سال میں دو مرتبہ بیواؤں کو فنڈز ملتا تھا، جس سے وہ اپنا گزر بسر کرتی تھیں لیکن دو سال سے ملنا بند ہوگئے جبکہ وہ دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر پریشان ہوچکی ہیں، انہیں صرف دلاسے دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر زکواۃ و عشر سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ خواتین کو زکواۃ فنڈ سے ملنے والی رقم کی چھے چھے ماہ قسطوں کی صورت میں فوری طور پر ادا کی جائے تاکہ معاشی بدحالی کا شکار خواتین اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
