English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 10لیگ کا آغاز، پہلے میچ میں مراٹھا عریبینز نے ناردرن وارئیر کوہرادیا

القمر

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کے پہلے میچ میں مراٹھا عریبینز نے ناردرن واریئرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد5 وکٹوں سے شکست دے دی’ مراٹھا کی ٹیم نے 127 رنز کا ٹارگٹ میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا’ عبدالشکور کو 28 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات سے ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ کے پہلے میچ میں مراٹھا عریبینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ناردرن واریئرز کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ لینڈل سیمنز نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اوپنر برینڈن کنگ 29 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ روومین پاول 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ مختار علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے