English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

براڈ شیٹ معاملہ‘ نیب نے تحقیقات کیلیے پیسے کی گنگا بہائی

القمر

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات کے لیے پاکستانی پیسے کی گنگا بہائی تو اس بہتی گنگا سے میٹرکس نامی ایک غیر ملکی فرم نے بھی ہاتھ دھوئے۔ نیب نے برطانیہ میں نواز شریف کے علاوہ شریف خاندن کے8 افراد کے خلاف کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے کے لیے براڈ شیٹ کو ٹھیکا دیاتو اس نے جاسوسی کا ٹھیکا میٹرکس نامی ادارے کو دے دیا۔اس دوران میٹرکس سے وابستہ افراد نے اسلام آباد آ کر نیب حکام کو پریزینٹیشن بھی دی‘ میٹرکس کے ایم ڈی رابرٹ بائرن نے تحقیقات کی تصدیق کی لیکن اس پر مزید تبصر ے سے انکار کیا۔ دوسری جانب سابق چیئرمین نیب جنرل (ر) امجد کے مطابق براڈ شیٹ غیر ملکی اثاثوں کے ثبوت ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے