لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ بلاتفریق عوامی فلاح کے کام کررہے ہیں، مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مئوثر میکنزم بنا یا جارہا ہے، حلقہ این اے 131میںاب تک 25ہزار سے زائد خاندانوں میں صحت انصاف کارڈفراہم کیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 131کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے حکومت کیلئے بے پناہ معاشی طور پرمشکلات پیدا ہوئیں لیکن اس کے باوجود نہ صرف عوام کی جانوںبلکہ کاروبار کو بھی بچایا گیا ،کورونا وبا کے تناظر میں بنائی گئی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایات کے مطابق کشی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت کی جارہی ہے ،کوروناوباء میں حلقہ این اے 131میںاحساس کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں32کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جبکہ اب تک 25ہزار خاندانوںمیں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔
