English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کو امریکا چین تعلقات بحال ہونے کی امید

القمر

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیریس نے جوبائیڈن انتظامیہ آنے کے بعد امریکا چین تعلقات کے بحال ہونے کی اُمید کا اظہار کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انتونیو گوتیریس نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں امریکا چین اختلاف شدت اختیار کر گئے تھے۔ دونوں ممالک کے مابین کورونا، انسانی حقوق پر اختلاف ہیں، تاہم ماحول کا تحفظ ایسا شعبہ ہے جس پر دونوں ممالک کی سوچ ایک ہے۔ امریکا اورچین کو چاہیے کہ ماحول کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور میں چین کی برآمدات پر نہ صرف بھاری محصولات عائد کیں بلکہ اس کے امریکا میں موجود قونصل خانے بھی بند کردیے، جس کے سبب دونوں ممالک میں خاصی کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ چین کو بھی جوابی اقدامات کے طور پر امریکی قونصل خانے بند کرنا پڑے۔ کورونا کا تنازع عالمی توجہ کا مرکز بنا تو ٹرمپ نے وائرس سے متعلق چین پر الزمات عائد کیے، دوسری جانب چین کی جانب سے امریکا کو کورونا کا ذمے دار ٹھہرایا گیا۔ دوسری جانب چین نے امریکا کی جانب سے تائیوان کی حمایت کا اعلان کرنے پر ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ اس کی افواج کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا بیرونی مداخلت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے