English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نانا کا خواب، 14 سال کا انتظار اور ڈیبیو میچ پر 5وکٹوں کی شاندار کارکردگی

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)نانا کا خواب پورا کرنے کیلیے 14 سال انتظار کرنے والے 34 سالہ نعمان علی جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ کارکردگی دکھا کر پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 34 کی عمر میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کے بارہویں کھلاڑی اور چوتھے اسپنر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا اور قومی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نعمان علی نے پروٹیز کو اپنے اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے ڈیبیو میچ میں ہی 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے چوتھے اسپنر بن گئے، ان سے قبل شاہد خان آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5، 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نانا کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بدل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نانا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے