English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی بی ایل ،برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

برسبین (جسارت نیوز )برسبین ہیٹ نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ جمی پیر سن نے ناقابل شکست 47رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس عمدہ کارکردگی کرپر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے 131رنز کا مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ جمعہ کو برسبین میں کھیلے گئے لیگ کیایلیمینیٹر میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائیویٹراولڈ 32اور فلپ سالٹ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، برسبین ہیٹ کے مارنس لبوشین نے تین جبکہ سویپسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جمی پیرسن نے ناقابل شکست 47اور جو ڈینلے نے 41رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے